Monday, February 21, 2011

انقلاب زندہ باد

برطانونی وزیر خارجہ کے حوالے سے خبریں آ رہی ہیں کہ کرنل قذافی لیبیا سے فرار ہو کر وینزویلا پہنچ گئے ہیں۔۔ انقلاب زندہ باد ۔ پاکستان میں ایسے نکلنے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں کا حکمران طبقہ فرار ہو کر اپنے اصلی وطن واشنگٹن پہنچ جائے


قذافی خاندان اور اشرافیہ کو اہم ترین شعبوں پر اختیار ہے،وکی لیکس
 کراچی…لیبیاکے صدر کرنل محمد قذافی کا پورا خاندان اورحکومت کے اتحادی ملک کے کاروبار پر چھائے ہوئے ہیں۔۔وکی لیکس کی خفیہ دستاویزات کے مطابق ان لوگوں کو منافع بخش بزنس تک براہ راست رسائی حاصل ہے۔اامریکی محکمہ خارجہ کی اعلی افسر الزبتھ فرٹشل کے مراسلے کے مطابق حکومت کی کرپشن پر دل کھول کر بولنے والے کرنل قذافی کے پورے خاندان اور سیاسی اشرافیہ کواہم ترین کاروباری شعبوں پر مکمل اختیار حاصل ہے تاہم حکومت کی پسندیدگی سے محروم ہونے کے بعدکوئی بھی ان سے ہاتھ بھی دھوسکتاہے۔خفیہ دستاویزات کے مطابق تیل اور گیس سیکٹر کے علاوہ ٹیلی کام،تعمیر و ترقی کے منصوبوں ،ہوٹلز اورذرائع ابلاغ سمیت بے شمار شعبوں پر قذافی کی اولادوں کا راج ہے۔یہ طبقہ ملک میں اہم اصلاحات لانے کے علاوہ نئے چیلنجز بھی سامنے لاتاہے ۔مراسلے کے مطابق قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی تیل اور گیس کی منافع بخش صنعت سے فائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ ان کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ مختلف امدادی سرگرمیوں اور تجارتی معاملات میں آگے رہتی ہیں۔مراسلے کے مطابق قذافی خاندان میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے اورمالی معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کے لئے کئی بار لڑائی جھگڑے کی نوبت بھی آئی ہے۔


Print Version
 

No comments:

Post a Comment